سعودی ایئرلائن کی کراچی سے جدہ  جانے والی پروازسے پرندہ ٹکرا گیا


کراچی (نیوز رپورٹر) سعودی ایئرلائن کی کراچی سے جدہ جانے والی پروازسے پرندہ ٹکرا گیا۔ ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق پائلٹ نے لینڈنگ کے وقت پرندہ ٹکرانے کی اطلاع نہیں دی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پرندہ لینڈنگ کرتے ہوئے ٹکرایا نہ جہازبال بال حادثہ سے بچا ہے۔ ترجمان کے مطابق روانگی سے پہلے انجینئرنے انجن کے اکاسٹک پینل پرپرندے کی باقیات رپورٹ کیں۔ پائلٹ کا کہنا ہے کہ لینڈنگ کے بعد ٹیکسی کرتے ہوئے پرندہ جہاز کے انجن سے ٹکرایا۔ واقعے کی وجہ سے سعودی ایئرلائن کی جدہ سے کراچی آنیوالی پروازتاخیر کا شکار ہوگئی، ایئرلائن نے مسافروں کوہوٹل منتقل کرنے کے انتظامات مکمل کرلئے۔

ای پیپر دی نیشن