سیلابی صورتحال اور تنظیمی امور،صوبہ بھر میں پی پی کے اجلاسوں کا شیڈول جاری  

Sep 10, 2022

کوئٹہ ( اے پی پی) پیپلز پارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ نے سیلابی صورتحال اور تنظیمی امور کے حوالے سے پارٹی کے تمام صوبائی و ذیلی ونگز کی تمام تنظیموں کے اجلاس کا شیڈول جاری کردیا۔شیڈول کے مطابق اقلیتی ونگ کا اجلاس 9 ستمبر،پیپلز یوتھ آرگنائزیشن 12 ستمبر ،پیپلز لیبر بیورو 14 ستمبر،پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن 16 ستمبر ،خواتین ونگ19 ستمبر ،پیپلز سپورٹس اینڈ کلچر ونگ ، پیپلز انجینئرز فورم ، پیپلز ڈاکٹر فورم ، پیپلز علماء  ونگ کے اجلاس 21 ستمبر ،پیپلز وکلا فورم 23 ،ضلع کوئٹہ کا اجلاس 26 ستمبر ،کوئٹہ سٹی 30 ستمبر ،کوئٹہ ڈویژن کا اجلاس 3 اکتوبرکوصوبائی سیکرٹریٹ میں ہوگا ،تمام اجلاس سہہ پہر تین بجے ہوں گے۔

مزیدخبریں