کوئٹہ ( اے پی پی) گرانی ویلفیئر کے بانی گرانی قبیلے کے سربراہ چیف آف گرانی سردار نہال خان نے کہا ہے کہ متاثرین کی خدمت کے لئے باقی کسر نہیں چھوڑینگے آخری سیلاب متاثرین تک پہنچکر ریلیف فراہم کرینگے گرانی ٹرسٹ پورا نصیر آباد ڈویژن میں سیلاب متاثرین کی بھلائی اور فلاح کے لئے بھر پور اقدامات اٹھا رہے ہیں اس وقت تک سیلاب متاثرین میں خشک راشن خورد و نوش اشیاء کی تقسیم جاری ہے آگے چل کر خیمے و دیگر ضروریات زندگی کے اشیاء فراہم کی جائے گرانی ٹرسٹ رنگ و نسل و لسانیات سے پاک صرف انسانیت کی بنیادوں پر خدمات جاری رکھے ہے ہمیں اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے کام کرنا ہے ہمیں کسی سے شاباش لینے کی ضرورت نہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیلاب متاثرین میں گرانی ٹرسٹ کی جانب سے راشن تقسیم کرنے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پورا نصیر آباد ڈویژن سیلاب اور بارشوں کی نذر ہوگئی اب اس ڈویژن کے پانچ اضلاع میں لاکھوں سیلاب متاثرین آباد ہیں ان سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے این جی اوز ڈونرز اور مخیر حضرات کو آگے آنا چاہیے کیونکہ پوری ملک میں سیلاب کے باعث تباہی کی جانب گامزن ہیں کروڑوں لوگوں کو ریلیف کی ضرورت ہے۔ اگر ہم صرف حکومت کی جانب نظریں جماکر انتظار کریں تو یہاں انسانی المیہ جنم لینے کا خطرہ ثابت ہوگا انہوں نے کہا نصیر آباد کے سیلاب متاثرین ہمارے اپنے ہی گھر کے لوگ ہیں جب تک ہمارے سیلاب متاثرین بحالی کی جانب گامزن نہیں ہونگے اس وقت تک ہم کبھی بھی آرام اور سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔
متاثرین کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑینگے:سردار نہال
Sep 10, 2022