بلوچستان سیکریٹریٹ میں سول ڈیفنس کی مشقیں

Sep 10, 2022

کوئٹہ ( اے پی پی) محکمہ سول ڈیفنس بلوچستان کی جانب سے سول سیکرٹریٹ میں محکمہ داخلہ بلاک کے سامنے ایک عملی مظاہرہ کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ و قبائلی امور زاہد سلیم تھے جبکہ محکمہ سول ڈیفنس کی سربراہی ڈائریکٹر سول ڈیفنس رفو جان مندوخیل نے کی ۔ مظاہرے میں محکمہ کے افسروں اور اہلکاروں سمیت رضاکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرے میں سول ڈیفنس کی بم ڈسپوزل ٹیم نے روبوٹ کے ذریعے بم کی جانچ اور پھر ناکارہ کرنے ، آگ بجھانے،ریسکیوآپریشن ،فرسٹ ایڈ اور متاثرین کو منتقل کرنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔

مزیدخبریں