98 مریضوں کی حالت تشویشناک، مثبت کیسز کی شرح 0.91 فی صدرہی
مہلک عالمی وبا کورونا وائر س کے باعث ملک بھر میں مزیدایک مریض چل بسا ،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 156نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ )کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا سے متاثر ایک اور شخص انتقال کر گیا ،24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 17 ہزار 200 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 156 افراد کے ٹیسٹ کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے۔ کورونا کے 98 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.91 فی صد ریکارڈ ہوئی۔