سامراجی پالیسیاں آرہی ہیں، ڈالر نہیں آرہے،شیخ رشید

  عدالتی اور قانونی جنگ میں عدلیہ پربڑی ذمہ داری آگئی ہے

حکمران غربت مٹائو نہیں،غریب مکا ئو پالیسی لائے ،یہ انقلابی نہیں،سیلابی ہیں،ٹویٹ

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ڈالر کی شدید قلت، سندھ میں فصلوں کی تباہی، مہنگائی کا طوفان، قوم کا امتحان ہے۔سامراجی پالیسیاں آرہی ہیں، ڈالر نہیں آرہے۔ڈالر کے ذخائر اب بھی منفی ہیں۔ ریاست کی طاقت اورعوام کی طاقت آمنے سامنے ہیں۔ عدالتی اور قانونی جنگ میں عدلیہ پربڑی ذمہ داری آگئی ہے۔ قوم کی برداشت جواب دے گئی ۔ ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ عبدالشکور شادکے استعفیٰ کی معطلی سے سارے استعفے معطل ہوگئے ہیں۔پی ڈی ایم اپنے بیٹوں میں بانٹ رہی ہے ،غریبوں کوڈانٹ رہی ہے۔ابھی تک صوبوں میں گورنرنہیں لگاسکے۔یہ غربت مٹائو نہیں،غریب مکا ئو پالیسی لائے ہیں۔یہ انقلابی نہیں،سیلابی ہیں۔خارجہ پالیسی میں دوحہ میٹنگ کے بعد بڑا یوٹرن آگیا،امدادنہیں،حکم نامے آرہے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن