متحدہ عرب امارات نے کے حکام نے کہا ہے کہ ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پر قومی پرچم تین دن کے لیے سرکاری و عوامی اداروں اور بیرون ملک سفارتخانوں میں پرچم سرنگوں کردیئے گئے ہیں ۔اماراتی خبررساں ادارے ( وام) کے مطابق ایوان صدارت نے بیان میں کہا کہ قومی پرچم تین دن پیر 12 ستمبر تک سرنگوں رہے گا۔ اماراتی ایوان صدارت نے برطانیہ اور شمالی آئرلینڈ کے بادشاہ چارلس سوم، شاہی خاندان اور برطانیہ کے دوست عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ خلیجی تعاون کونسل(جی سی سی) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر نایف الحجرف نے ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پر برطانیہ کے شاہی خاندان، حکومت اور عوام سے افسوس اورتعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹر الحجرف نے کہا کہ ملکہ الزبتھ دوم نے برطانیہ ہی نہیں پوری دنیا کی زندگی بھر خدمت کی، ملکہ الزبتھ دوم نے برطانیہ کے ساتھ خلیجی عرب ممالک کے تعلقات دوستانہ رشتوں اور فریقین کے درمیان شراکت کو مضبوط بنانے میں قابل قدر کردارادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ اور جی سی سی کے منفرد تعلقات بے حد اہم ہیں۔ ترقی اورامن و سلامتی کی کوششوں کو موثر بنانے اورامن و استحکام کو مضبوط بنانے کی بنیاد ہیں۔جی سی سی کے سیکرٹری جنرل نے شاہ چارلس سوم برطانیہ اور دوست عوام کے لیے آئندہ مرحلے کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کا ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پر قومی پرچم تین دن کے لیے سرنگوں کرنے کا اعلان
Sep 10, 2022 | 16:32