لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی صدارت میں کیپٹل سٹی پولیس آفس میں ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ لاہور پولیس کی 11ترقیاتی سکیموں میں سے 7تھانوں سمیت 4زیر تکمیل سکیموں پر بھی غور و خوض کیا گیا۔سی سی پی او لاہورنے لوہاری پولیس سٹیشن کو 30ستمبر تک فنکشنل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ہنجروال، بھاٹی گیٹ اور لیاقت آباد پولیس سٹیشنز کو بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ بھوبتیاں میں پولیس ملازمین کی رہائشگاہوں کی بھی30 نومبر تک تکمیل ‘ ڈولفن سکواڈ کے ٹریننگ سکول فار کلوز پروٹیکشن یونٹ ٹاو¿ن شپ کوجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ بڑے تھانوں کی تعدادکا تعین مقامی آبادی اورجرائم کے تناسب کے مطابق کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چھوٹے تھانوں کوعوام کی سہولت کیلئے آپس میں ضم کرنے کی تجویز کابھی جائزہ لیاگیا۔