سیکرٹری اطلاعات تحریک استقلال چودھری صفدر علی کی نمازجنازہ ادا، اہم شخصیات کی شرکت

Sep 10, 2023

لاہور(نیوز رپورٹر) سابق اپوزیشن اتحاد ایم آر ڈی اور تحریک استقلال کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات چودھری صفدر علی بندیشہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 79 برس تھی۔ ان کی میت ان کے آبائی گاو¿ں چک نمبر 270 آر بی ماجھی والا فیصل آباد لائی گئی جہاں نماز مغرب کے بعد ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس اہلِ علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اشک بار آنکھوں کے ساتھ انہیں سپردخاک کیا۔ انہوں نے اپنے پسماندگان میں بیوہ، تین بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

مزیدخبریں