عہد غلامی کے آثار ختم کرکے اسلامی و قومی تشخص کو فروغ دیا جائے : ڈاکٹر صدف علی

 لاہور (کامرس رپورٹر) ادارہ قو می تشخص کے صدر ڈاکٹر صدف علی نے کہا ہے کہ قا ئداعظم ؒ بیسویں صدی کی عظیم ترین شخصیت تھے جن کی قیا دت میں دنیا کا سب سے بڑا اسلامی ملک پا کستان معرض وجود میں آیا تھا ۔عہد غلامی کے آثار ختم کرکے اسلامی و قومی تشخص کو فروغ دیا جائے۔قومی زبان اردو کو نا فذ کر کے چاروں صوبو ں میں یکجہتی کو فروغ دیا جائے،یکساں نصاب رائج کیا جائے۔ انہوں نے یوم وفا ت قائداعظمؒ ؒ کے موقع پر کہا ہے کہ آ ج کے دن بر صغیر کے کروڑوں مسلمانوں کو آ زادی دلانے والا سورج ہمیشہ کیلئے غروب ہو گیا تھا ۔آپ کی شخصیت کے ہر پہلو میں سچائی اور قول و فعل میں ہم آہنگی تھی جس کی بدولت انہوں نے ہندوﺅںاور انگریزوں کو شکست دیکر آزادی حاصل کی تھی ۔

ای پیپر دی نیشن