لاہور(خبرنگار) لاہور کے تاریخی دروازوں کی بحالی کا منصوبہ ،بھاٹی گیٹ کی بحالی کیلئے کام شروع کر دیا گیاہے۔ بھاٹی دروازے اورملحقہ عمارتوں کو بھی اصل حالت میں بحال کیا جار ہا ہے۔والڈ سٹی اتھارٹی نے بھاٹی گیٹ کی تزئین و آرائش کا کام شروع کر دیا ہے۔ بھاٹی گیٹ اور اس سے ملحقہ تاریخی عمارتوں کو ا±ن کی اصل حالت میں بحال کیا جائے گا۔ گیٹ کے اندر موجود کمیونٹی مراکز کو بھی بحال کرنامنصوبے کا حصہ ہے۔اس کے علا وہ بھاٹی گیٹ کے اندر ایک ہزارتاریخی عمارتوں کی بحالی شامل ہے۔ تاریخی عمارتوں کی بحالی کے اس منصوبے پر 85 کروڑ روپے کاخرچ آئے گا۔