لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت میچ میں موسم کی وجہ سے پریشانی نہیں، بظاہر لگتا ہے اب بارش نہیں ہوگی۔پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ہم مسلسل کرکٹ کھیل رہے ہیں اور ہمارا فوکس میچ پر ہے، ہم نے ٹریول بھی بہت کیا، کھیل میں ایسا ہوتا ہے،کھلاڑیوں کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے، سفر کا ہمیں پتا تھا، ہمیں یہاں کھیلنے کا فائدہ ہوسکتا ہے۔ جو کھلاڑی منتخب کیے ہیں وہ بہترین ہیں، سلیکشن کے معاملے پر مشکل کا شکار نہیں ہوتے۔ہمارا فوکس اکٹھے رہنے، میچز اور ٹورنامنٹ جیتنے پر ہوتا ہے۔ ورلڈ کپ کیلئے ایشیا کپ کو دیکھ رہے ہیں، ہم ورلڈکپ کیلئے اپنا سکواڈ تقریباً بنا چکے ہیں اور ٹیم کی بہتری کیلئے سب کام کرتے ہیں۔پلیئرز کے دل ٹوٹنے والی بات نہیں، جو بھی منتخب ہوں گے وہ بہترین ہی ہوں گے، کارکردگی کو دیکھتے ہوئے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا جاتا ہے، میچز اور ٹورنامنٹ فاسٹ باﺅلرز جتواتے ہیں اور مجھے ان پر یقین ہے، ہر میچ میں ہر کوئی پرفارم نہیں کرسکتا۔ ہماری باﺅلنگ کا سٹارٹ اچھا ہوتا ہے، کوشش ہوتی ہے مڈل میں بھی اچھا کرنے کی کوشش کیں، مڈل اوورز میں ہمیں وکٹیں ملنے کی ضرورت ہے لیکن ہم فنش اچھا کر رہے ہیں، افتخار احمد نے بھی اچھی باﺅلنگ کی، مختلف کمبی نیشن آزما رہے ہیں اسی لیے ہم نے آل راو¿نڈر فہیم اشرف کو کھلایا۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں روٹی کا تذکرہ کرتے سنا جا سکتا ہے۔ مختصر سی ویڈیو میں انہیں بھارتی صحافی کےساتھ بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ وکرانت گپتا بابر اعظم سے کچھ کہہ رہے ہیں جس کے جواب میں کپتان بھی مسکرا کر جواب دیتے ہیں اور آگے نکل جاتے ہیں۔بابر اعظم بس کی طرف جانے لگتے ہیں تو پیچھے سے آواز آتی ہے کہ کپتان کھانا بھی کھانا ہے، جس پر بابر پنجابی زبان میں برجستہ کہتے ہیں ’اوئے روٹی وی کھانی اے۔