ڈی پی ایس میں نئے بلاک کی تعمیرکا کام جاری ہے:مزمل الیاس

ننکانہ صاحب(نامہ نگار) نگران حکومت پنجاب سرکاری سکولوں میں بچوں کے تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے بھرپوراقدامات کررہی ہے، ڈی پی ایس سکول میں نئے بلاک کی تعمیرکا کام تیز ی سے جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب مزمل الیاس نے ڈسٹرکٹ پبلک سکول میں تعمیر ہونےو الے نئے بلاک کے جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیتے کیا ۔ پرنسپل ڈی پی ایس آصفہ شاہین غیور نے اس موقع پر سکول کے نئے بلاک کے تعمیراتی کام بارے ڈپٹی کمشنر ننکانہ کو آگاہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن