کامونکی : جائیداد کا تنازعہ‘ 3 خواتین سمیت5 افراد پر تشدد

کامونکی (نمائندہ خصوصی )جائیداد کے تنازعہ پر تین خواتین سمیت پانچ افراد پر زبردست تشدد۔بتایا گیا ہے کہ نواحی گاو¿ں دراجکے کے حمزہ لطیف اور عثمان جعفر وغیرہ میں جائیداد کا تنازعہ چلا آرہا ہے گذشتہ روز اسی بناپر عثمان جعفر،لقمان،نرگس،عباس،لقمان اور عدنان نے حملہ آور ہوکر حمزہ لطیف ا±سکے بھائی ایان،والدہ صفیہ اور دو بہنوں کو زبردست تشدد کا نشانہ بنادیا۔دوسرے واقعہ میں معمولی تنازعہ پرمحلہ حبیب پورہ کے شادہ محمود کے بیٹے کو شہزاد نے ساتھیوں کے ہمراہ ڈنڈے سوٹے کے وار کرکے زخمی کردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...