اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ڈیموں کی کمی کے باعث پاکستان کو 13 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑ گیا۔ پاکستان میں ڈیموں کی کمی کے باعث 13 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا جبکہ تربیلا اور منگلا ڈیموں کے برابر پانی سمندر کی نذر ہو گیا جس کی اقتصادی لحاظ سے مالیت 1 ارب ڈالر بتائی جا رہی ہے۔ ایک نجی ٹی ویک کے مطابق واپڈا رپورٹ کے مطابق کوٹری بیراج سے سمندر میں 13.156 ملین ایکڑ فٹ سیلابی پانی سمندر میں چھوڑ دیا گیا۔