بجلی چوروں کیخلاف کارروائی جاری، ہزاروں بوریاں چینی برآمد، ڈالرز کیلئے لاکرز سکین کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد + لاہور (نیوز رپورٹر + خبر نگار) لیسکو ریجن میں تیسرے روز بھی بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری رہا۔ چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر نے کہا ہے کہ لیسکو میں بجلی چوری کے خاتمے کو یقینی بنائیں گے۔ تیسرے روز کے آپریشن کے دوران تمام سرکل میں 248 کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ تمام بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائر کر دی گئی ہیں جن میں سے141ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔ اوکاڑہ میں ایک لیسکو اہلکار گرفتار۔ ترجمان لیسکوپکڑے جانے والے کنکشنز میں 4 انڈسٹریل،6 زرعی،2کمرشل اور 239ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کر کے ان کو861061 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی رقم 33,765,941 (تین کڑور سینتیس لاکھ پینسٹھ ہزار نو سو اکتالیس)روپے ہے۔بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑی انڈسٹری اور فیکٹریاں بھی بجلی چوری میں ملوث پائی گئیں۔ تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اور ان کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔ مریدکے میں آئس کریم فیکٹری‘ شالامار میں سٹیل رولنگ مل‘ بند روڈ پر انڈسٹری‘ راوی روڈ میں سکہ آئل ریفائنری کی رقم چارج کی گئی ہے۔ 2,457,605 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں دس کڑور اڑتیس لاکھ ستاسٹھ ہزار اٹھاسی روپے چارج ہے۔ بجلی چوری کی روک تھام کے لیے کرپٹ افسران کے خلاف کریک ڈان ملک بھر میں بجلی کے بحران کی بڑی وجہ منظرعام پر آگئی، اداروں میں موجود کرپٹ افسران کی غیر قانونی ملی بھگت سے بجلی چوری کی جارہی تھی بجلی چوری کرنے والے کرپٹ افسران کے خلاف بڑا آپریشن شروع کیا گیا۔ پاور ڈویژن زرائع کے مطابق آپریشن کے دوران کل 1914 افسران کا کریک ڈان کیا گیا اور ان کے خلاف سخت قانوی کاروائی کی گئی آپریشن کے دوران لیسکو کے 351 افسران، گیپکو کے138، فیسکو کے 195، آئیسکو کے219، میپکو کے 314، پیسکو کے 299، ہیسکو کے 112، سیپکو کے 86، قیسکو کے 165، جبکہ ٹیسکو کے 35 افسران کے خلاف محکمانہ انکوائری شروع کردی گئی ہے آپریشن کے دوران 248 بدنام اور منفی ساکھ کے حامل افسران کو بغیر کسی سفارش کے مختلگ علاقوں میں تبدیل کردیا گیا۔ مختلف ڈسٹربیوشن کمپنیز کے 2199 سے زائد بجلی چوری کے مقدمات سامنے آئے ہیں جن میں سے 1955 کے خلاف ایف آئی آر درج کی جاچکی ہے اور 21 گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جا چکی ہیں۔ ترجمان لیسکو کے مطابق ڈائریکٹر کسٹمر سروسز رائے محمد اصغر نے بجلی چوری میں سہولت کاری فراہم کرنے والے 8 افسران کے خلاف کارراوئی کی ہے۔ ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) ٹیم نے پولیس فورس کے ہمراہ صادق آباد میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیا۔ ترجمان میپکو کے مطابق پیپلز پارٹی کے سابق رکن پنجاب اسمبلی ممتاز علی چانگ کے گھر بجلی چوری پکڑ لی۔ نوشہرہ ورکاں اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر کی ہدایت پر مقامی انتظامیہ کا تحصیل بھر میں چینی چوروں کے خلاف کریک ڈا¶ن، چار کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 4900 چینی کے تھیلے برآمد، تفصیلات کے مطابق سپیشل پرائس مجسٹریٹ محمد یوسف چوہدری نے سفیان کریانہ سے تقریباً 2000، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عثمان غنی نے سٹی نوشہرہ ورکاں سے 1300، نائب تحصیلدار رانا صفدر نے نوکھر سے 1200 اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محترمہ نخبہ صبغت اللہ سدھو نے کڑیال کلاں اور خان مسلمان سے 400 چینی کے تھیلے برآمد کر کے تمام گوداموں کو سیل کر دیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ لاریب اسلام نے فیصل آباد روڈ پر ایک گودام میں چھاپہ مار کر ذخیرہ کی گئی چینی کی 5 ہزار بوریاں برآمد کر لی جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی گئی ہے۔ سوات کی تحصیل خوارزہ خیلہ میں چینی مافیا کے خلاف کارروائی کرکے گودام سے 19 ہزار چینی کے تھیلے برآمد کر لئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق 50 کلو گرام کے تھیلے مارکیٹ کمیٹی کے ریکارڈ سے چھپائے گئے تھے۔ دریں اثناءڈالرز ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈا¶ن کا فیصلہ کر لیا گیا جس کے لئے آخری معرکے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اور حساس اداروں کی جانب سے متوقع گرینڈ آپریشن کے لئے کمپنیز اور افراد کی نشاندہی بھی کر لی گئی۔ بڑی تعداد میں بینک لاکرز میں ذخیرہ کئے جانے والے ڈالرز کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اسکین کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے اور حساس اداروں نے ایکسچینج کمپنیوں کا 2 سال کا ڈیٹا حاصل کر لیا جبکہ غیر معمولی تعداد میں ڈالر لینے والوں کی بھی فہرست بھی تیار کر لی گئی۔ 
بجلی چوری، جرمانہ
کراچی ( نوائے وقت رپورٹ) ملک بھر کی طرح سندھ کے شہروں میں بھی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری،سندھ کے مختلف شہروں میں بھی خفیہ اطلاعات پر چھاپے مارے گئے ،نوشروفیروز میں مختلف کاروائیوں میں 43983 بیگ کھاد برآمد کرکے ضبط کرلی گئی ،ضبط کی گئی کھاد میں یوریا اور ڈی اے پی دونوں شامل ہیں ،اسیطرح سکھر میں بھی کاروائی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں نے یوریا کے 4000 بیگ ضبط کرلئے، گھوٹکی میں متعلقہ اداروں نے کاروائی کرتے ہوئے گندم کے 23000 بیگ برآمد کرلئے ،نوشہروفیروز سے ایک اور کاروائی میں 550 بیگ چینی بھی ضبط کر لی گئی،ملک بھر میں غیر قانونی دھندے اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔
چھاپے

ای پیپر دی نیشن