نامزد چیف جسٹس فائز عیسیٰ کی حلف برداری کے بعد ساتھی ججز کو عشایئے کی دعوت

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نامزد چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنی حلف برداری کے بعد ساتھی ججز کوعشایئے کی دعوت دیدی۔ ذرائع کے مطابق جسٹس فائز عیسیٰ کی جانب سے عشایئے کی دعوت 17 ستمبر کیلئے دی گئی ہے۔ فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ کی جانب سے باضابطہ دعوت نامے ججز کو موصول ہو گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ موجوہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو بھی عشایئے میں مدعو کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال 16 ستمبر کو ریٹائر ہونگے اور جسٹس فائز عیسیٰ17 ستمبر کو حلف اٹھائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...