حکومت نے ریویو ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کالعدم قرار دینے کیخلاف نظرثانی درخواست دائر کردی

اسلام آباد (نیٹ نیوز) سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کو کالعدم قرار دینے پر وزارت قانون اور دیگر فریقین نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کر دی۔ ساتھ ہی اضافی دستاویزات جمع کرانے کے لیے 15 روز کی مہلت بھی مانگ لی۔ وزارت قانون نے درخواست میں موقف اختیار کرتے ہوئے فیصلے کو انصاف کے اصولوں کے منافی قرار دیا ہے۔ عدالت عظمٰی سے 11 اگست کے فیصلے پر نظرثانی کی استدعا کی ہے۔ حکومت نے نظرثانی درخواست میں اضافی دستاویزات کے لیے 15 روز کی مہلت طلب کی جس پر ذرائع کا کہنا ہے کہ رجسٹرار آفس نے اضافی دستاویزات کیلئے 15 روزکا وقت دے دیا۔

ای پیپر دی نیشن