چینی قیمت معاملہ، پنجاب حکومت سے ہائیکورٹ سے حکم امتناعی واپس لینے کی استدعا

Sep 10, 2023

اسلام آباد + لاہور (نمائندہ خصوصی + خبر نگار) چینی کی قیمتوں سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے حکم امتناع کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔ وفاقی حکومت نے جسٹس شاہد کریم کے حکم امتناع کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی لارجر بنچ 12 ستمبر کو سماعت کرے گا۔ وفاقی حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف 4 مئی کو سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ چینی کی قیمت میں اضافے کا معاملہ، پنجاب حکومت نے شوگر ملز مالکان کی درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ کے حکم امتناعی کے خلاف متفرق درخواست دائر کر دی۔ پنجاب حکومت کی درخواست میں شوگر ملز مالکان کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے چینی کی قیمت مقرر کرنے کے متعلق نوٹی فکیشن پر عملدرآمد روک رکھا ہے۔ ہائیکورٹ کے حکم امتناعی کے باعث شوگر ملز مالکان چینی کی من مانی قیمت وصول کر رہے ہیں، حکم امتناعی کے باعث حکومت چینی کی قیمت مقرر کرنے کے نوٹیفکیشن پر عمل درآمد نہیں کرا سکتی ہے۔ استدعا ہے کہ حکم امتناعی واپس لیا جائے۔

مزیدخبریں