اسٹیج ڈراموں میں فحاشی و عریانی کے خاتمے کے لیے پنجاب حکومت کا آپریشن کلین اپ اگلے مرحلے میں داخل ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق بیدیاں روڈ لاہور پر واقع شالیمار تھیٹر دوبارہ سیل کر دیا گیا،شالیمار تھیٹر میں پابندی کے باوجود مجرے والے سٹیج ڈرامے کی نمائش جاری تھی،تھیٹر مینیجر ملک محمود اختر ہوم ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے پایا گیا،اسسٹنٹ کمشنر لاہور کینٹ نے فوری کاروائی کے بعد تھیٹر سیل کر دیا۔شالیمار تھیٹر بیدیاں روڈ کو ضلعی انتظامیہ نے ڈراما پیش کرنے سے روک دیا،ڈراما ایکٹ کے نفاذ تک کوئی بھی تھیٹرہالز میں ڈراما نہیں ہو سکتا،خلاف ورزی کرنے پر سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔شالیمار تھیٹر انتظامیہ کو اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے تھیٹر پر چسپاں کر دیا۔عامر میر نے کہا کہ پنجاب بھر کے تمام تھیٹر مالکان کو وارننگ لیٹر جاری کر دیے گے ہیں،پنجاب کونسل آف آرٹس کی جانب سے سٹیج ڈراموں کے سکرپٹس کی منسوخی کے بعد ڈراموں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے،ڈرامیٹک ایکٹ 1876 میں ترامیم کی منظوری تک کسی تھیٹر میں کوئی ڈرامہ نہیں دکھایا جائے گا،تھیٹرز میں ڈراموں کی نمائش کے لیے پہلے سکرپٹ کی منظوری لازمی شرط ہوگی،ڈرامے کی نمائش سے قبل اس کی فل ڈریس ریہرسل کروائی جائے گی۔عامر میر نے مزید کہا کہ ریہرسل پرفارمینس کا معائنہ خود حکومتی نمائندگان کریں گے،سکرپٹ، پرفارمنس اور تھیٹر میں ہوم ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ ایس او پیز کی پابندی کو یقینی بنایا جائے گا،کسی سٹیج ڈرامے میں مجرے اور ڈانس کی اجازت نہیں ہوگی،ڈرامہ ایکٹ میں ترامیم کا عمل 10 دن میں مکمل ہو جائے گا۔
اسٹیج ڈراموں میں فحاشی و عریانی،شالیمار تھیٹر دوبارہ سیل
Sep 10, 2023 | 14:50