پنجاب : دیہی یونین کونسلوں پر کوڑا ٹیکس لگا دیا گیا

Sep 10, 2023 | 18:35

ویب ڈیسک

   پنجاب بھر کی 2468 دیہی یونین کونسلوں پر کوڑا ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رہائشی گھروں سے 50 روپے ماہانہ اور دکانوں سے 100 روپے ٹیکس لیا جائے گا۔

پیٹرول پمپ، شادی ہال اور سروس سٹیشن پر ایک ایک ہزار ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ انڈسٹریل یونٹ سے دو ہزار روپے ماہانہ ٹیکس لیا جائے گا۔پروجیکٹ کے لیے 7404 سینٹری ورکرز بھرتی کر لیے گئے اور 12 ہزار ویلیج کونسلیں بھی بنا دی گئی ہیں۔

دیہات چمکیں گے پر سالانہ پانچ ارب 18لاکھ 28ہزار روپے خرچ ہوں گے اور 4 ارب اڑھائی کروڑ روپے ٹیکس کی مد میں اکٹھے ہوں گے۔

دوسری جانب سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر محمد ارشاد کے مطابق شہروں کی طرز پر دیہاتوں میں صفائی کی سہولتیں فراہم ہوں گی۔

کامیاب منصوبے کے لیے ٹیکس عائد کیا ہے، پٹواری لمبردار کوڑا ٹیکس اکٹھا کرنے میں مدد کریں گے۔

مزیدخبریں