ٹرمپ کی مخالفین کو جیل بھیجنے کی دھمکی

Sep 10, 2024 | 01:27

ویب ڈیسک

امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ ننے انتخابات میں کامیاب ہونے کے بعد مخالفین کو جیل بھیجنے کی دھمکی دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو رواں سال امریکا میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں ری پبلیکنز کی جانب سے امیدوار ہیں انہوں نے صدارتی انتخابات کے دوران دھوکا دہی کرنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ جیتنے پر وہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے اوراس میں طویل مدتی قید کی سزا بھی شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا ’جیتنے پر، دھوکہ دہی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا اور زیادہ سے زیادہ سزا جس میں طویل مدتی قید بھی شامل ہے، پر زور دیا جائے گا تاکہ انصاف کی یہ بد دیانتی دوبارہ نہ ہو سکے۔‘

سابق امریکی صدر نے مزید کہا ’خبردار رہیں، قانونی کارروائی وکلا، انتخابی مہم چلانے والوں، ڈونرز، غیرقانونی ووٹرز اور بدعنوان انتخابی عملے کے خلاف بھی ہو سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو بھی شخص غیر اخلاقی رویے میں ملوث پایا جائے گا، اس کا پیچھا کیا جائے گا، اسے پکڑا جائے گا اور اس کے خلاف اس سطح پر مقدمہ چلایا جائے گا جو بدقسمتی سے ہمارے ملک میں اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔‘

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جنہیں انتخابات میں اپنا حریف جو بائیڈن سے کاملا ہیرس تبدیل ہونے کے بعد کئی ریاستوں میں ملنے والی عوامی حمایت کی برتری اب تبدیل ہوتی جا رہی ہے جو پہلے ہی کئی قانونی موشگافیوں کا شکار ہیں اور ان کے آئے روز متنازع بیانات میڈیا کی زینت بنتے رہتے ہیں۔

سابق صدر کے معاونین اور اتحادیوں نے ان پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی تمام تر توجہ حریف کملا ہیرس پر مرکوز رکھیں اور مہم کے دوران مہنگائی اور سرحدی سلامتی جیسے مسائل پر بات کریں

مزیدخبریں