ایئر کینیڈا اپنے فلائٹ آپریشنز بند کرنے کی تیاری کرنے لگی۔
ملک کی سب سے بڑی ایئر لائن نے کہا ہے کہ ایئر کینیڈا اپنے بیشتر آپریشنز کو معطل کرنے کے منصوبوں کو حتمی شکل دے رہی ہے۔
پیر کو جاری کیے گئے بیان میں ایئرلائن نے کہا کہ پائلٹ یونین کے ساتھ بات چیت اجرت کے مطالبات پر تعطل کے قریب ہے اور ممکنہ طور پر اتوار سے آپریشنز بند ہونا شروع ہو سکتے ہیں۔
ایئر کینیڈا اور اس کے کم لاگت والا ذیلی ادارہ، ایئر کینیڈا روج روزانہ تقریباً 670 پروازیں آپریٹ کرتے ہیں جس سے قریباً ایک لاکھ سے زائد مسافروں کے یومیہ طور پر متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
پائلٹ یونین کے ساتھ ایئر لائن کے کسی تصفیے تک نہ پہنچنے کی صورت میں لاکھوں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ایئرلائن کے پائلٹ اپنے امریکی ساتھیوں کے ساتھ تنخواہ کے فرق کو ختم کرنے پر زور دے رہے ہیں، جو 2023 میں پائلٹوں کی کمی کے دوران منافع بخش لیبر ڈیل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
سی ای او مائیکل روسو نے پیر کو کہا کہ ایئر کینیڈا کا خیال ہے کہ ہمارے پائلٹ گروپ کے ساتھ معاہدے تک پہنچنے کے لیے ابھی بھی وقت ہے بشرطیکہ ALPA اپنے اجرت کے مطالبات کو معتدل کرے جو کہ کینیڈا کی اوسط اجرت میں اضافے سے کہیں زیادہ ہے۔
ایئر لائن پائلٹس ایسوسی ایشن (ALPA) جو ایئر کینیڈا میں 5,200 سے زیادہ پائلٹس کی نمائندگی کرتی ہے، نے تبصرہ کے لیے رائٹرز کی درخواست کا فوری جواب نہیں دیا