اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پنجگور میں پولیس موبائل پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے فائرنگ کے نتیجے میں شہید سب انسپکٹر شکیل احمد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اہلخانہ سے اظہارِ ہمدردی کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پنجگور میں پولیس موبائل پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کے مکمل سدباب تک دہشتگردوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پنجگور میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی۔
پنجگور پولیس وین حملہ‘ تھانیدار کی شہادت پر صدر‘ وزیراعظم کی تعزیت
Sep 10, 2024