پی ٹی آئی‘ جے یو آئی پارلیمانی کمیٹیوں میں رابطہ‘ ممکنہ قانون سازی پر مشاورت

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف اور جے یو آئی کی پارلیمانی کمیٹیوں کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔ پی ٹی آئی وفد نے جے یو آئی (ف) کے رہنما کامران مرتضیٰ سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وفد نے کسی بھی ممکنہ قانون سازی پر مشاورت کی۔ پی ٹی آئی وفد میں بیرسٹر گوہر علی‘ سلمان اکرم راجہ اور اسد قیصر شامل تھے۔ کامران مرتضیٰ نے کہا کہ متوقع آئینی ترمیم پر ابھی پارٹی میں مشاورت جاری ہے۔ کامران مرتضیٰ نے پارٹی مشاورت کے بعد آگاہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ای پیپر دی نیشن