واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) رکن امریکی ایوان نمائندگان ایل گرین کو پاکستان کی جانب سے ستارہ خدمت سے نوازا گیا۔ پاکستانی سفارتخانے میں ایل گرین کیلئے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ایل گرین پاکستان کا نگریشنل کاکس کے متحرک رکن ہیں۔ ایل گرین کی پاک امریکہ تعلقات میں مضبوطی کیلئے کوششوں کو سراہا گیا۔ کانگریس مین ایل گرین نے کہا کہ ستارہ خدمت ملنے پر پاکستانی عوام کا شکر گزار ہوں۔ پاکستانی عوام کو اپنے خاندان کا حصہ سمجھتا ہوں۔ پاکستان اور امریکی عوام میں بہت کچھ مشترک ہے۔ دورہ پاکستان پر عوام اور حکومتی افراد نے بڑی عزت بخشی۔ مشکل وقت میں بھی پاکستانی عوام امریکہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔