اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرپرسن پیس اینڈ کلچرل آرگنائزیشن و حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ انڈیا کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں کریں گے، کشمیر کا مقدمہ انٹرنیشنل فورم پر لانا چاہئے۔ قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے امور کشمیر کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ کشمیر کی قیادت اس وقت جیلوں میں ہے یا قتل کر دیا گیا ہے۔ میڈیا بڑھ چڑھ کر انڈیا کو ایکسپوز کرے، تمام گرفتار قیادت اور نوجوانوں کو رہا کیا جائے۔ مشعال ملک نے کہا کہ یو کے میں بہت سے کشمیریوں نے الیکشن جیتے ہیں، ہم سب متفق ہونگے تو کشمیر آزاد ہو گا۔