صوبہ بھر میں بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے والوں کیخلاف کریک ڈائون 

Sep 10, 2024

لاہور (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے صوبہ بھر میں بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے والوں کیخلاف کریک ڈائون تیز کرنے کا حکم دیدیا۔ تمام سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز کو جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ایکشن پلان کے تحت بلا تفریق موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کارروائی جاری رکھیں۔ ترجمان کے مطابق رواں ماہ ٹریفک پولیس نے شاہراہوں پر ناکہ جات لگا کر 4 لاکھ 90 ہزار سے زائد موٹرسائیکل سواروں کے لائسنس چیک کیے گئے۔

مزیدخبریں