لاہور(کامرس رپورٹر) انٹرنیشنل ڈسپیوٹ ریزولوشن انسٹیٹیوٹ (آئی ڈی آئی) کے ساتھ سٹرٹیجک شراکت داری قائم کرتے ہوئے امارات گروپ نے اپنے کلائنٹس اور سرمایہ کاروں کیلئے تنازعات کو جلد اور مؤثر طریقے سے حل کرنے کیلئے دونوں اداروں کے مابین مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے۔ تعاون کا مقصد معاہدوں کے اختلافات کو ثالثی کے ذریعے حل کرنا ہے، جو کہ متبادل اے ڈی آر ایکٹ 2017 کے تحت کیا جائے گا۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب میں آئی ڈی آئی کے چیئرمین عادل عزیز قاضی شریک چیئرمین بیرسٹر زوفاس خان، فوکل پرسن اسامہ فیضان جمال اور امارات گروپ کی سینئر مینجمنٹ شامل تھی۔ امارات گروپ آئی ڈی آر کی ثالثی خدمات سے فائدہ اٹھا کر معاہدوں اور کنٹریکٹس سے متعلق تنازعات کو تیزی اور کم خرچ طریقے سے حل کرے گا۔
چیئرمین امارات گروپ شفیق اکبر نے کہا کہ آئی ڈی آئی ہمارے بنیادی اصولوں کے عین مطابق ہے جو مؤثر اور انقلابی حل کے ذریعے کلائنٹ کی مکمل تسلی کو یقینی بناتا ہے۔