رواں سال، 827 اشتہاری،265عدالتی مفرور،26ٹارگٹ آفینڈرز گرفتار

Sep 10, 2024

لاہور (سٹاف رپورٹر)لاہور پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے رواں سال سمارٹ آئی سافٹ ویئر کی مدد سے 827 اشتہاری ،265عدالتی  مفرورجبکہ26ٹارگٹ آفینڈرز کو گرفتار کیا ہے۔یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے آج اپنے بیان میں کہی۔ ترجمان نے بتایا کہ ٹریول آئی سافٹ وئیر سے 52لاکھ61ہزار310 افراد کاکریمنل ریکارڈ چیک کیاگیا ہے۔اسی طرح ہوٹل آئی کے ذریعے 7لاکھ60ہزار45 افراد کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا گیا ہے جبکہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے 28ہزار42 فارنرز کو بہترین پولیس سروسز فراہم کی گئی ہیں۔ دوران چیکنگ 2395 کریمنل ریکارڈ یافتہ افرادبھی ٹریس ہوئے ہیں۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا پولیس سافٹ ویئرز سمارٹ آئی،ہوٹل آئی اور ٹریول آئی سے اشتہاری مجرمان کی گرفتاریاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے اشتہاری مجرمان کو پابند سلاسل کرنے میں بھر پور مدد مل رہی ہے۔

مزیدخبریں