چیئرمین نادرا کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کافیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

چیئرمین نادرا کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔سیکرٹری داخلہ کے ذریعے انٹرا کورٹ اپیل ہائیکورٹ میں دائر کردی گی، صدر پاکستان کو بذریعہ سیکرٹری اور وزیر اعظم کو بذریعہ سیکرٹری سمیت دیگر کو اپیل میں فریق بنایا گیا ، سنگل بنچ نے حقائق کے منافی فیصلہ دیا ، سنگل بنچ کے سامنے دائر درخواست قابل سماعت نہیں تھی ۔درخواست لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر دائر نہیں ہوسکتی تھی ،منتخب وفاقی حکومت نے چیئرمین نادرا کو مارچ میں تین سال کی توسیع دی ، عدالت سنگل بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے ، عدالت سنگل بنچ کے فیصلے کو فوری معطل کرنے کا حکم دے۔

ای پیپر دی نیشن