لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق نے پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ موسمی صورتحال اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو و ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے نے صوبائی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی۔خواجہ سلمان رفیق نے کہا پی ڈی ایم اے و انتظامیہ کے پیشگی الرٹ کے باعث سیلاب سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بارشوںسے مجموعی اورمتاثرہ علاقوں میں کسانوں کے نقصانات کا ازالہ کیاجائے گا۔ وبائی امراض کی روک تھام کیلئے کوشاں ہیں، انفراسٹرکچر کوجلد بحال کرینگے۔علاوہ ازیں چلڈرن ہسپتال لاہور کے دورہ پر صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے مختلف شعبوں میں صفائی و طبی سہولیات کاجائزہ لیا۔پرو وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر جنید رشید اور ایم ڈی چلڈرن ہسپتال پروفیسر ٹیپو سلطان نے بریفنگ دی۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی اولین ترجیح ہے۔ پنجاب کے سرکاری چلڈرن ہسپتالوں کی استعدادکار بڑھائی جا رہی ہے۔
سیلاب سے جانی نقصان نہیں ہوا‘انفراسٹرکچر جلد بحال کرینگے:خواجہ سلمان رفیق
Sep 10, 2024