لاہور (کلچرل رپورٹر) سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی وحضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان پیر سید ہاشم علی شاہ زنجانی نے کہا نبی کریمؐ کی دنیا میں آمد اللہ تعالی کا کائنات پر سب سے عظیم احسان ہے۔ آپؐ کے آنے سے کفر اور جہالت کے اندھیرے مٹ گئے۔ سسکتی انسانیت کو سکون ملا۔ آپؐ محبوب خدا اور تمام مخلوقات کیلئے رحمت ہیں۔ نبی اکرمؐ کا دیا نظام دنیا وہ انسانیت کی بھلائی کا سرچشمہ ہے۔اللہ تعالی نے خود فرمایا ہے کہ ہم نے آپ کے ذکر کو بلند فرمادیا ہے۔