لاہور (خصوصی نامہ نگار)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان منہاج القرآن کے زیر اہتمام مینار پاکستان پر ہونے والی41ویں عالمی میلاد کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرینگے۔ ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کی سربراہی میں دیگر مکتب فکر کے علماء کرام کو مدعو کرنے کیلئے 36 انتظامی و دعوتی کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کانفرنس سے خطاب کرینگے۔ عرب شیوخ بھی شرکت و خطاب کرینگے۔ بین الاقوامی میلاد کانفرنس کیلئے قائم میڈیا کمیٹی کا سربراہ نوراللہ صدیقی جبکہ عبدالحفیظ چودھری کو سیکرٹری مقرر کیا ہے۔