وفاق المدارس الشیعہ کے زیراہتمام ضمنی امتحانات 10 نہیں   19 اکتوبر سے شروع ہونگے ،ترجمان

لاہور (خصوصی نامہ نگار) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ ضمنی امتحانات19 اکتوبر سے شروع ہوں گے۔اور22ا کتوبر کو اختتام پذیر ہوں گے۔ قبل ازیں میڈیا سیل کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں غلطی سے 10 اکتوبر تاریخ لکھی گئی تھی۔ ترجمان نے کہا  دینی مدارس کے طلبہ و طالبات آج تک ڈبل فیس کیساتھ امتحانی فارم جمع کر واسکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن