لاہور(لیڈی رپورٹر)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہدایت پر منیجنگ ڈائریکٹر چلڈرن لائبریری احمد خاور شہزاد کی قیادت میں چلڈرن لائبریری میں پہلی مرتبہ گرینڈ سیرت کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ سیرت کانفرنس 11 سے 13 ستمبر تک جاری رہی گی،مختلف سکولوں کے چھٹی سے آٹھویں جماعت کے 10 تا 14 سال کے بچوں میں مضمون نویسی، سیرت کوئز، نعت، اسلامی خطاطی سمیت دیگر مقابلہ جات کروائے جائیں گے۔ فاتح طلبہ کو انعامات سے نوازا جائیگا۔ وزیر تعلیم نے کہا بچوں کی تربیت کے حوالے سے کردار ساز ادارے چلڈرن لائبریری کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ سیرت کانفرنس کے انعقاد کا مقصد طلبہ کو اسلامی شعائر سے روشناس کروانا ہے۔ گرینڈ سیرت کانفرنس بچوں کو اسوہ حسنہ سے آگاہی دینے کا سبب بنے گی۔ ایم ڈی چلڈرن لائبریری احمد خاور شہزاد نے بتایا سیرت کانفرنس کیلئے دستکاری دختراں پاکستان کی چیف ایگزیکٹو آفیسر منیبہ نیر اور انٹرنیشنل سنٹر آف ایکسیلنس سیرہ اسٹیڈیز اسلام آباد نے تعاون کیاہے۔
چلڈرن کمپلیکس میں پہلی بار گرینڈ سیرت کانفرنس‘مقابلے ہونگے
Sep 10, 2024