لیسکو ہیڈ کوارٹر میں کرپشن کی روک تھام سے متعلق  اعلیٰ سطح اجلاس

لاہور (کامرس رپورٹر)کرپشن کی روک تھام کیلئے لیسکو ہیڈکوارٹر میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقدہوا ۔چیف ایگزیکٹو نے افسروں کو ہدایات جاری کی گئیںکہ محکمہ میں کرپشن کی روک تھام کیلئے اقدامات کو مزید سخت کیا جائے اورزیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے۔ اجلاس میں  تمام سپرنٹنڈنٹ انجینئرز، ایکسیئنز اور ایس ڈی اوز کو ہدایات جاری کیں کہ لیسکو دفاتر  آئے صارفین کو مکمل معلومات اور سہولیات فراہم کی جائیں۔ اجلاس میں جی ایم ٹیکنیکل عامر یسین ،ڈائریکٹر ایچ آر ضمیر حسین کولاچی، ڈائریکٹر کسٹمر سروسزسرور مغل،چیف فنانس آفیسر بشری عمران،کمپنی سیکرٹری گوہر ایوب،ڈائریکٹر ایڈمن معصومہ عادل، چیف انجینئر پی اینڈ ڈی ظفر محمود، چیف انجینئر پی ایم یو شعیب عاصم ،چیف انجینئر پی آئی یو اعجاز بھٹی،چیف لاء  آفیسر،ڈائریکٹر ایس اینڈ آئی ،ڈائریکٹر کمپلینٹ رانا رضوان شریک تھے۔

ای پیپر دی نیشن