عقیدہ ختم نبوت ‘ملکی سلامتی پر کوئی سودے بازی نہیں کرسکتا :مولانا امجدخان

لاہور (نیوز رپورٹر) عقیدہ ختم نبوت اور وطن کی سلامتی پر کوئی سودے بازی نہیں کرسکتا اور نہ ہی قوم ایسی سازش کو کامیاب ہونے دے گی۔ مینار پاکستان پر تاریخ ساز ختم نبوت کانفرنس پوری دنیا کیلئے پیغام ہے کہ پاکستان میں بسنے والے مسلمان عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے حوالے سے اپنے اکابرین کے مشن پر قائم ہیں اور اس حوالے سے ہر سازش کا مقابلہ کرنے کے لیے مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں متحد اور متفق ہیں۔ یہ باتیں جے یو آئی کے مرکز ڈپٹی سٹی جنرل مولانا محمد امجد خان نے جامع مسجد ابوبکر صدیق میں ختم نبوت وعظمت قرآن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں ۔کانفرنس سے مولانا محمد اشرف گجر‘حافظ محمد قاسم،مولانا قاری امجد سعیدو دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر مولانا حافظ عبدالوہاب مدنی‘حافظ افضال‘حافظ عمار خان ‘حافظ عبدالصمد حافظ اخلاق احمد ودیگر موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن