ہائیکورٹ، میڈیا ورکرز کو روڈا میں پلاٹ دینے کی درخواست پر سیکرٹری اطلاعات کو دوبارہ نوٹس

لاہور(خبر نگار+ این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے صحافیوں کے ساتھ تمام میڈیا ورکرز کو روڈا میں پلاٹ دینے کی درخواست پر عملدرآمد نہ کرنے کے معاملے پر سیکرٹری اطلاعات کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار میڈیا ورکرز آرگنائزیشن کے صدر نصیب علی تبسم کی جانب سے مرید علی بھٹہ پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ عدالت نے سیکرٹری اطلاعات پنجاب کو دو ہفتوں میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لائی جائے۔درخواست میں موقف اپنایاگیا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ہر سکیم میں میڈیا ورکرز کو شامل کیا گیا،وفاق سے ہیلتھ انشورنس اور ہائوسنگ سکیم میں بھی میڈیا ورکرز کا شامل کیا گیا،پنجاب میں تمام مراعات کا اعلان صرف صحافیوں کے لیے کیا گیا،پنجاب کی تمام سکیموں میں میڈیا ورکرز کو یکسر نظر انداز کیا گیا۔ استدعا ہے روڈا میں پلاٹ کی سکیم میں میڈیا ورکرز کو شامل کرنے کا حکم دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن