لاہور( این این آئی)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر453ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جن میں سے136 کے خلاف مقدمات کا اندراج جبکہ 14ملزمان گرفتار کئے گئے ۔ترجمان کے مطابق پکڑے جانے والے کنکشنز میں 11کمرشل،8 زرعی اور434ڈومیسٹک تھے جنہیں منقطع کرکے ان کو3لاکھ50 ہزار279 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے جن کی مالیت 1کروڑ43لاکھ75 ہزار909 روپے بنتی ہے۔ ترجمان کے مطابق انسداد بجلی چوری مہم کو344روز مکمل ہوگئے ،کل1 لاکھ25ہزار369ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 1لاکھ8ہزار630 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا کر38 ہزار169ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان کے مطابق بجلی چوروں کو اب تک13 کروڑ67 لاکھ 43 ہزار719 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت4ارب92 کروڑ11 لاکھ69 ہزار 533 روپے بنتی ہے۔