لاہور، سبزیوں کی قیمتوں میں کمی کا رحجان، 15 کے نرخ مستحکم، 2 مہنگی 

لاہور (خبر نگار) سبزیوں کی قیمتوں میں بتدریج کمی کا رحجان جاری ہے۔ 15 کی قیمتیں مستحکم، 02 سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ۔ لاہور: ٹماٹر، اروی، ٹینڈے دیسی اور شلجم کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ لاہور نے کہا کہ آلو، پیاز، کریلا، سبز مرچ، شملہ مرچ، بینگن، بند گوبھی، بھنڈی، پھول گوبھی، کھیرا، پالک، چائنہ گاجر، لوکی بوتل، دیسی لہسن، تھائی لینڈ ادرک کی قیمتیں برقرار ہیں جبکہ ادرک چائنہ اور مٹر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے اور  ٹماٹر کی قیمت میں 05 روپے کی کمی ہو کر 105 سے 100 روپے ہوئی اور اروی کی قیمت میں 05 روپے کی کمی، 170 سے 165 روپے ہوئی۔ شلجم کی قیمت میں 5 روپے کی کمی کے بعد 115 سے 110 روپے ہوئی، دیسی ٹینڈے کی قیمت میں 5 روپے کی کمی، 180 سے 175 ہوئی۔ آلو کی قیمت 82 روپے برقرار، پیاز کی قیمت 145 روپے برقرار، کریلا کی قیمت 160 روپے برقرار اور بینگن کی قیمت 58 روپے برقرار رکھی گئی ہے۔ اسی طرح پھول گوبھی کی قیمت 110 روپے کھیرا کی قیمت 110 روپے مستحکم، بند گوبھی 150 اور بھنڈی 95 روپے میں برقرار رہی۔ انہوں نے کہا کہ سبز مرچ 110 روپے، چائنہ گاجر 78 روپے، پالک 60 روپے میں برقرار، لوکی بوتل 80، شملہ مرچ 178 روپے، دیسی لہسن 385 روپے میں برقرار اور ادرک تھائی لینڈ 585 روپے میں برقرار رہی ہے۔ مٹر کی قیمت میں 15 روپے کا اضافہ ہو کر کم سپلائی کے سبب قیمت 295  سے 310 ہوئی اور ادرک چائنہ کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ہو کر 590 سے 595 روپے ہو گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن