راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے جامع تعلیم القرآن راجہ بازار راولپنڈی کا دورہ کیا گورنر پنجاب سے مہتمم مدرسہ مولانا اشرف علی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں گورنر پنجاب نے مہتمم مدرسہ مولانا اشرف علی کی مذہبی رواداری کے فروغ کے لیے خدمات کو سراہا بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ مدرسہ تعلیم القرآن پاکستان بننے سے قبل کا ایک عظیم مدرسہ ہے مدرسہ تعلیم القرآن مذہبی بھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھنے میں تعمیری کردار ادا کر رہا ہے۔اس مدرسے کے طلبا پورے ملک میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ملک کی بہتری اور مذہبی رواداری کے لیے مولانا اشرف علی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ یہ ملک قائداعظم محمد علی جناح کا خواب تھا اور کلمہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ بھائی چارے، امن اور محبت کی فضا ملک میں قائم کرنے کی ضرورت ہے 1974 کی اسمبلی اور علما کرام نے ختم نبوت کے حوالے سے کی گئی قانون سازی میں حصہ ڈالا، ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ختم نبوت پر ہونے والی سازشوں کو ختم کریں گے کسی کی جرات نہیں ہو گی