شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ سیاسی جمہوری آزادیوں کی قائل ہے مگر اظہار رائے کے نام پر کسی کو دھمکانے اور عوام کو اشتعال کا شکار کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی پی ٹی آئی نے ماضی میں بھی ریاستی اداروں کے خلاف سازشیں کیں اور جمہوری عمل کو نقصان پہنچایا اور اب بھی اسی ایجنڈہ کی تکمیل کیلئے سرگرم ہے مگر اب ان کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا بانی پی ٹی آئی نے قومی دولت لوٹی اور کرپشن و لوٹ کھسوٹ سے اپنے حواریوں کو نوازا جس کا حساب انہیں دینا پڑے گا۔