سپریم کورٹ سے لاکھوں روپے مالیت کے کمپیوٹرز چوری، مقدمہ درج 

Sep 10, 2024

اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان سے لاکھوں روپے مالیت کے 2 کمپیوٹر سسٹم چوری ہو گئے۔ڈائریکٹر آئی ٹی سپریم کورٹ کی درخواست پر تھانہ سیکرٹریٹ میں کمپیوٹر سسٹم چوری ہونے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق کمپیوٹرز کو تیسرے فلور کے کمرے میں شفٹ کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں