پشاور(نوائے وقت رپورٹ) صوبہ خیبرپی کے کے ضلع سوات، مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی زیر زمین گہرائی 151 کلومیٹر تھی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔