اسرائیل کو انتقام کا کڑوا ذائقہ چکھنا ہوگا: پاسداران کمانڈر انچیف 

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف حسین سلامی نے کہا ہے کہ اس بار اسرائیل سے بالکل مختلف اور غیر روایتی طریقے سے انتقام لیں گے اور وہ جان لے گا کہ شیر کی دم سے نہیں کھیلتے۔ اسرائیل کو انتقام کا کڑوا ذائقہ چکھنا ہو گا، ہمارے ردعمل کا بھیانک خواب اسرائیل کو دن رات دہلا رہا ہے۔ اسرائیلی حکام اور رہنما اپنا ذہنی توازن کھو چکے اور بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر ہر لمحہ موت کے منتظر ہیں۔ اسرائیل یہ نہ سمجھے کہ ضرب لگا کر فرار ہو جائے گا، وہ جان لے کہ ان کو بھرپور جواب دیا جائے گا جس سے وہ کسی صورت بچ نہیں سکیں گے۔

ای پیپر دی نیشن