15 کی بجائے 20 دن کاچیلنج دیتی ہوں گنڈا پور عمران کو رہا کرائے: عظمیٰ بخاری

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو 15دن میں جیل سے رہا کرانے کا دعویٰ کیا ہے‘ میں اسے 20 دن کا چیلنج دیتی ہوں۔ وہ پنجاب پر لشکر کشی کی بات کرتے ہیں‘ پنجاب کو اپنی عزت کرانی اور اس کی پولیس کو نشہ اتار نا آتا ہے۔ گنڈاپور نے پھر سے لائن کراس کی اور اپنی خاندانی تربیت کو ظاہر کیا۔ ان کی بیوی اور ماں کو اسے سمجھانا چاہیے کہ وہ خواتین کیلئے ایسی زبان استعما ل نہ کرے۔ اسے بتانا چاہتی ہوں کہ پنجاب کی خواتین اپنی حفاظت کرنا جانتی ہیں۔ پی ٹی آئی والے جب بھی نکلتے ہیں توڑ پھوڑ،جلا ؤ گھراؤ، اور دنگا فساد کرتے ہیں۔ جلسے میں سرکاری لشکر کے علاوہ تین ہزار سے زیادہ لوگ نہیں تھے۔کرپٹ خان بکری چوری کیس میں اندر نہیں ہے اس نے اربوں روپے کی کرپشن کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پی ٹی آئی کے بارے میں جو جو باتیں کیں وہ سب سو فیصد درست ثابت ہوئیں۔ میں نے کہا تھا کہ فتنا گینگ پاکستان میں حالات خراب کرنے کی کوشش کرے گا، آخر وہی ہوا۔ ان کی طرف سے پولیس اہلکاروں پر کل پتھراؤ کیا گیا۔ خواتین صحافیوں کے بارے میں انہوں نے زہر اگلا۔

ای پیپر دی نیشن