کراچی(این این آئی) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7ڈالر کی کمی سے 2490ڈالر کی سطح پر آ گئی۔دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی پیر کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1100 روپے کی کمی سے 260400روپے کی سطح پر آگئی اور اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 943روپے کی کمی سے 223251روپے کی سطح پر آگئی۔