فیصل آباد :گھر میں لوٹ مار کے دوران ڈاکوئوں کی خاتون سے زیادتی

Sep 10, 2024

فیصل آباد‘پیر محل (نمائندہ خصوصی‘نامہ نگار) اوباشوں نے 2خواتین اور دو بچوں کوہوس کانشانہ بناڈالا۔فیصل آباد میں ایک ماہ میں ڈکیتی زیادتی کادوسرا واقعہ ‘فیصل آباد‘تھانہ ملت ٹائون میں ڈاکوئوں نے گھر میں لوٹ مار کے دوران خاتون ( الف)کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ ڈاکوئوں نے 70 ہزار روپے نقدی اور خاتون کی بالیاں نوچ لیں۔ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ڈاکو نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔فیصل آباد‘تھانہ نشاط آباد 4 ج ب کے رہائشی 8سالہ بچے (م) کواوباش ملزم سمیع اللہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا‘ تھانہ مرید والا 483 گ ب میں اوباش نے کم سن بچے(پ) کوہوس کانشانہ بناڈالا۔پیرمحل میں اوباش نے ساتھی کی مدد سے 15سالہ( الف) دوشیزہ کی عزت لوٹ لی۔

مزیدخبریں