کامونکی (نمائندہ خصوصی) مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ساڑھے دس بجے کے قریب موٹر سائیکل سوار بائیس سالہ حسن غفور سکنہ محلہ حیدری گلی جہاز والی میں جا رہا تھا کہ دو ڈاکوؤں نے گولی مار کر موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، نوجوان نے گوجرانوالہ ہسپتال میں دم توڑ دیا۔ چند روز قبل ہی سعودیہ سے چھٹی پر آیا تھا۔